ابنا: شائول موفاز نے ایک امریکی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ایران اور آئی اے ای اے کے حالیہ معاہدے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ نیتن یاھو ایران کے ایٹمی مسئلے کے مقابل کمزور ثابت ہوتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بھی ایران کےایٹمی پروگرام کےتعلق سے حاصل ہونے والی پیشرفت کا خیرمقدم کیا ہے لہذا یورینیم کی افزودگي کے بارے میں کوئي بھی معاہدہ اسرائیل کے نقصان میں ہوگا۔ صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے کہا ہے کہ تل ابیب اس وقت حکمت عملی کے لحاظ سے نازک پوزیشن میں ہے اور نتن یاھو کی ایران مخالف پالیسیاں ہی اس دشوار پوزیشن کاسبب ہیں۔
....
/169