ابنا: ڈی آئی جی جنوبی کشمیر وجے کمار نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کو یہ اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں2 علیحدگی پسند جنگجو چھپے بیٹھے ہیں اور طرفین کے مابین ہوئی جھڑپ میں یہ دونوں مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق مسلح علیحدگی پسندوں اور فورسز کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں اور طرفین کے مابین ہونے والی جھڑپ سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ ذرائع کے مطابق تین گھنٹے تک جاری رہنے والی اس خونین معرکہ آرائی میں وہ رہائشی مکان بھی فورسز کی گولہ باری کے نتیجے میں زمین بوس ہوگیا، جہاں مسلح جنگجوؤں نے پناہ لی تھی۔
.......
/169