ابنا: رپورٹ کے مطابق صوبۂ فاریاب کے پولیس چیف نے اتوار کے دن افغانستان کے ذرائع ابلاغ سے کہا ہے کہ طالبان کے یہ عناصر گزشتہ پینتالیس دنوں کے دوران فاریاب کے مختلف علاقوں میں پولیس اور فوج کے مشترکہ آپریشن کے دوران ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ توریالی ابدیانی نے مزید کہاکہ ہلاک ہونے والوں میں پاکستانی طالبان کے عناصر بھی شامل ہیں۔ توریالی ابدیانی نے مزید کہا کہ اس آپریشن میں افغانستان کی سیکورٹی فورسز کے چار اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف نے صوبۂ فاریاب کے پولیس چیف کے بیانات پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے طالبان کے دو سو عناصر کے ہلاک اور زخمی ہونے کی تردید کی ہے۔
.......
/169