ابنا: مصر کی تجزیہ نگار یسرا القندی نے مصر کے موجودہ حالات اور شرائط اور مصر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کی آئندہ حکومت میں اخوان المسلمین کی حیثیت بالکل ختم ہوجائے گي اور مصر کی آئندہ حکومت میں اخوان المسلمین کا کوئی کردار نہیں رہےگا۔مصری تجزيہ نگار کے مطابق جنرل السیسی اور مصر کے صدارتی انتخابات کے مضبوط امیدوار حسنی مبارک کے حامی نہیں ہیں اور وہ مصر میں رونما ہونے والے انقلاب کو 25 جنوری سے پیچھے نہیں لے جائیں گے انھیں مصری عوام میں اچھی خاصی مقبولیت حاصل ہے۔ مصری تجزیہ نگار کے مطابق مصر میں اخوان المسلمین کے علاوہ دیگر اسلام پسند تنظیمیں موجود ہیں جو آئندہ پارلیمانی انتخابات میں شرکت کرسکتی ہیں لیکن مصر میں اب اخوان المسلمین کے ساتھ ایک دہشت گرد تنظیم جیسا سلوک کیا جارہا ہے لہذا آئندہ حکومت میں اخوان المسلمین کا کوئی مقام نہیں ہوگا اور اس تنظیم کی تباہی و بربادی میں سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا ہے سعودی عرب نے اخوان المسملین کو سب سے پہلے دہشت گرد تنظیم قراردیکر اس پر کاری ضرب وارد کی ہے۔
.......
/169