ابنا: مغربی ایران میں واقع قصر شیرین کے گورنر افشین رضائی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے صوبۂ دیالہ میں ایرانی گیس کمپنی کے ملازمین کی گاڑی کے راستے میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اس کمپنی کے آٹھ ایرانی ملازمین زخمی ہوگۓ۔ یہ افراد آج سہ پہر کے وقت خسروی سرحد سے ایران میں داخل ہوئے ہیں۔ افشین رضائی نے مزید کہا کہ اس دہشتگردانہ حملے میں دو ایرانی ملازمین شہید بھی ہوئے ہیں۔ ان کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد خسروی سرحد سے ایران لائی جائيں گی۔واضح رہےکہ دہشتگرد گروہ داعش نے اس دہشتگردانہ حملے کی ذمےداری قبول کر لی ہے۔
.......
/169