ابنا: ریانووستی کی رپورٹ کے مطابق الیگزینڈر نوواک نے سینٹ پیٹرز برگ میں ایک اقتصادی نشست میں کہا کہ ماسکو تہران کے ساتھ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر مذاکرات کرے گا۔ انہوں نے کہا ہم نے کچھ دنوں قبل ایران کے وزیر انرجی کے ساتھ دس ارب ڈالر کے انرجی کے منصوبوں کے بارے میں مذاکرات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا اس بات کا قومی امکان ہے کہ روس ایران میں ان منصوبوں پر کام کرے۔ روسی وزیر انرجی نے کہا کہ ان منصوبوں میں روایتی بجلی گھروں کی تعمیر اور ایران کے بجلی نیٹ ورکوں کی تعمیرنو اور بجلی گھروں کے لئے مشینوں کی فراہمی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس، ایران میں پانچ سے چھے ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے تنصیبات تعمیر کرے گا۔
.......
/169