ابنا: رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے آج بتایا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی علاقے خوزدار میں آج پولیس چیک پوسٹ پر مسلح حملہ آوروں کے حملے میں کم سے کم آٹھ پولیس افسر مارے گئے ہيں۔ بلوچستان کے ایک اعلی عہدیدار اکبرحسین درانی نے آٹھ پولیس افسروں کے قتل کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں مقامی عہدیداروں نے شمال مغربی پاکستان کے قبائلی علاقے میں دس افراد کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے اتوار کے دن خیبرایجنسی میں سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں دو سیکورٹی اہلکاروں اور آٹھ طالبان کے مارے جانے کی خبر ہے۔ طالبان پاکستان نے ابھی اس سلسلے میں کچھ نہيں کہا ہے۔
.......
/169