25 مئی 2014 - 09:24
 افغانستان،سرخ رود کے ڈی ایم قاتلانہ حملے میں بال بال بچے

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع سرخ رود کے ڈی ایم پر ہونے والا حملہ ناکام ہوگیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کےمطابق صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع سرخ رود کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سید فضل اکبر پر آج صبح اس وقت حملہ ہوا جب وہ اپنے دفتر جارہے تھے۔ ان کی کار سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہوگئي تاہم انھیں کوئی نقصان نہيں پہنچا۔

ابھی تک کسی فرد یاگروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔ دوسری جانب طالبان نے خیبر نامی چھاپہ مار کاروائي شروع کرنے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ اس آپریشن میں، سرکاری حکام ، افغان سیکورٹی اہلکار، غیرملکی فوجیوں اور سرکاری مراکز کو نشانہ بنایا جائےگا۔

.......

/169