ابنا: کراچی سے رپورٹ کے مطابق اس شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف رینجرز کے آپریشن میں پچاس افراد کو حراست میں لیا گيا ہے جن میں دہشتگرد تنظیم کے افراد بھی شامل ہیں۔ ادھر مجلس وحدت مسلمین نے کل نمائش چورنگي میں اپنے دھرنے کے دوران کراچی میں تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف یکم جون کو وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراؤ کرنےکا اعلان کیا ہے۔ احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گذشتہ آٹھ ماہ کے دوران صرف کراچی میں ڈیڑھ سو سے زائد شیعہ ڈاکٹروں، علماء، انجینیروں اور وکلاء نیز اہم سیاسی، مذہبی اور علمی شخصیتوں کو تکفیری دہشتگردوں نے شہید کیا ہے اور حکومت خاموش تماشائي بنی بیٹھی ہے۔ قابل ذکرہے پاکستان کی سول سوسائٹی اور صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کو فوج اور خفیہ ایجنسیوں کے بعض حلقوں کی حمایت حاصل ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں تکفیری دھڑوں اور دہشتگردوں کو سعودی عرب کی مالی اور سیاسی امداد بھی حاصل ہے۔
.......
/169