22 مئی 2014 - 10:22
شمال مغربی چین میں دہشگردانہ کاروائی، اکتیس ہلاک

شمال مغربی چین کے خود مختار سین كيانگ علاقے کے ارومچي شہر میں جمعرات کی صبح ہوئے دھماکے میں کم سےاکتیس افراد ہلاک اور نوے سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: شمال مغربی چین کے خود مختار سین كيانگ علاقے کے ارومچي شہر میں جمعرات کی صبح ہوئے دھماکے میں کم سےاکتیس افراد ہلاک اور نوے سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ دھماکہ شہر کے بازار میں اس وقت ہوا جب دو کاروں پرسوار حملہ آور، بازار میں داخل ہوئے اور کار کے اندر سے دھماکہ خیز مواد پھینکے۔
چینی نیوز ایجنسی شین ہوا کے مطابق بازار میں کم سے کم ایک دھماکہ ہوا۔واضح رہے تیس اپریل کو بھی چاقو اور آتش گیر مادہ سے لیس حملہ آوروں نے ارومچي کے ایک ریلوے اسٹیشن پر حملہ کیا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور اناسی دیگر زخمی ہوئے تھے۔
ارومچي میں یہ دھماکہ ایسے وقت ہوا کہ جب چین میں بدھ کو ایک عدالت نے انتالیس لوگوں کو تباہ کارانہ سرگرمیوں کی وجہ سے قید کی سزا دی ہے۔چین کے خود مختار سينكيانگ علاقے میں مسلمان اور اويغور، قوم کے لوگ رہتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سينكياگ میں تقریبا تراسی لاکھ اويغور قوم کےافراد آباد ہیں۔

.......

/169