ابنا: اوڑیساکے پاراديپ، پوری، کٹک، بھونیشور اور مغربی بنگال کے کولکتہ اور دیگر شہروں میں زلزلے کی شدت سب سے زیادہ محسوس کی گئی۔ دہلی ۔ این سی آر میں رات 9 بجکر 58 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جوتقریبا چالیس سیکنڈ تک رک - رک کرآتے رہے جس کے باعث لوگوں پر خوف طاری رہا اور لوگ گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے۔
ٹیلویژن رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شمالی اور مشرقی ہندوستان میں بھی محسوس کئے گئے۔ اتر پردیش کے کانپور، لکھنو، كوشامبي، اور الہ آباد میں بھی یہ جھٹکے محسوس کئے گئے۔ مشرقی ہندوستان کے بھونیشور، گیا، رانچی، جمشید پور میں بھی جھٹکوں نے لوگوں کو دہشت میں ڈال دیا۔
جنوبی صوبے حیدرآباد میں بھی زلزلے کی شدت محسوس کی گئی تاہم زلزلے سے کسی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ مغربی بنگال، اوڑیسا میں ماہی گیروں کے سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ زلزلے کے بعد سمندر میں تیز لہریں اٹھنےکاخدشہ ہے۔
.......
/169