ابنا: رپورٹ کےمطابق روسی صدر ولایمیر پوتین اور چینی صدر شی جین پینگ نے آج ایک گیس معاہدے پر دستخط کئے ہيں جس کی رو سے روس، سالانہ اڑتیس ارب مکعب میٹر گیس چین کو برآمد کرے گا۔ کہا جارہا ہے کہ چار سو ارب ڈالر کے اس معاہدے کی مدت تیس سال ہوگي ۔ رپورٹوں کے مطابق اس معاہدےپر دستخط کے بعد روسی کمپنی گیس پروم کے حصص کی قدر میں دو فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ بھی چین اور روس کے سربراہوں کے درمیان دیگر معاہدوں پر دستخط کئےگئے ہیں ۔ روسی صدر ایشائی تنظیم سیکا میں شرکت کے لئے چین کےشہر شنگھائی کے دورے پر ہیں ۔
.......
/169