ابنا: رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے پریس دفتر نے آج ایک بیان ميں کہا ہے کہ افغان نیشنل آرمی نے صوبۂ ننگرہار ، لوگر اور ہلمند ميں طالبان کے خلاف آپریشن کرکے 43 کو ہلاک اور 30 سے زائد کو زخمی کردیا ۔ اس رپورٹ کے مطابق افغان فورسیز اور طالبان کے ساتھ لڑائی میں نو افغان فوجی بھی مارے گئے ۔ افغان فورسیز نے اسی طرح ان کاروائیوں میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں چالیس بموں کوناکارہ بنادیا ۔ طالبان نے اس سلسلے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
.......
/169