ابنا: ذرائع کے مطابق عاموس گیلعاد نے پیر کے دن تل ابیب میں ایک سیکورٹی کانفرنس میں اسرائیل کے مستقبل کو غیر یقینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا سیکورٹی المیہ، جلد ہی سامنےآجائےگا۔گیلعاد نےحزب اللہ کی میزائلی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل، حزب اللہ کو اپنا میزائلی سسٹم مضبوط بنانے سے روکنے میں ناکام رہا ہے۔اسرائیل کے نائب وزیرجنگ نے ایک بار پھر ایران سے خوف زدہ کرنے کی پالیسی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں اپنے بے بنیاد دعوؤں کا اعادہ کیا اور کہا کہ ایران، مسلسل ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش میں ہے۔
.......
/169