ابنا: رپورٹ کے مطابق شامی فوج کی کامیابیوں اور دہشت گردوں کی شکست کے بعد شام کی حکومت کے خلاف تین سلفی وہابی گروہوں میں آپسی لڑائی میں مزید شدت آگئی ہے جس میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد واصل جہنم ہوچکے ہیں النصرہ اور داعش دہشت گرد ایکدوسرے کو بے رحمی کے ساتھ قتل کررہے ہیں۔داعش دہشت گرد گروہ نے النصرہ دہشت گرد گروہ کے اہم رہنما عبد الرحمن الویس کو ہلاک کردیا ہے جبکہ النصرہ نے اپنے کمانڈر کا انتقام لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ادھر آزاد سیرین آرمی کے ارکان بھی داعش کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں آزاد سیرین آرمی بھی شامی حکومت کے خلاف لڑنے والے گروہوں میں شامل ہے لیکن النصرہ اور داعش دہشت گردوں نے آزادی سیرین آرمی کے بھی کئی افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس کے بعد اب یہ تینوں دہشت گرد گروپ آپس میں لڑ رہے ہیں اور دہشت گردوں کی آپسی لڑائی میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے ہیں۔
درعا میں ام العوسج گاؤں پر شامی فوج کا کنٹرول
شامی فوج نے سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درعا میں ام العوسج گاؤں پر قبضہ کرلیا ہے۔ ادھر شامی فوج نے حلب میں داعش کے ایک کمانڈر ابو یعقوب التونسی کو ہلاک کردیا ہے۔ شامی فوج کی دہشت گردوں پر مسلسل کامیابیوں کی وجہ سے دہشت گرد گروہوں کے درمیان کشیدگی میں شدت آگئی ہے اور دہشت گرد گروہوں کی آپسی لڑائی میں اب تک سیکڑوں سلفی وہابی دہشت گرد جہنم پہنچ گئے ہیں۔
.......
/169