ابنا: رپورٹ کے مطابق حسان النوری نے اعلان کیا کہ وہ بشار اسد کی برطرفی کے خواہاں ہیں اور شام کا صدرارتی منصب حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ حسان النوری نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں شام میں عبوری حکومت کی تشکیل اور انتخابات کے موخر کیئے جانے کے لئے مغرب کی درخواست کے حوالے سے کہا کہ شام کے بنیادی آئین میں صدارت کے دور کی مدت ختم ہونے سے 60 دن قبل صدارتی انتخابات کے انعقاد کی ضرورت پر تاکید کی گئی ہے اور ملت شام کا یہ حق ہے کہ وہ انتخابات کا انعقاد کریں۔ شام کے صدارتی انتخابات میں نامزد امید وار حسان النوری نے صدارتی انتخابات کے انعقاد میں پیش آنے والی مشکلات اور دشواریوں کے بارے میں کہا کہ شام کو ایک بڑے بحران کا سامنا ہے لیکن شام میں انتخابات کے حوالے سے حالات ساز گار ہیں اور ملک کے کچھ علاقوں میں بد امنی ہے اور مجھے تعجب ہے کہ عالمی برادری شام کے انتخابات کے حوالے سے مدد کیوں نہیں کررہی ہے ۔
.......
/169