اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے آج دارالحکومت تہران ميں ٹيلي مواصلات اور آئي ٹي کے چوتھے فيسٹول ميں اپنے ايک خطاب کے دوران کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو اسلامي ايراني تشخص کو ساري دنيا ميں پيش کرنا چاہيے- صدرحسن روحاني نے کہا کہ اگر ہميں ثقافتي يلغار کا سامنا ہے تو ہميں گھسے پٹے اور روايتي وسائل کي بجائےجديد ترين ٹکنالوجي سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پوري جرائت کے ساتھ ميدان ميں اترنا چاہيے- انہوں نے کہا کہ، نوجوانوں، طالب علموں، ايران کے ہمدردوں اور اسلام کے چاہنے والوں کو چاہيے کہ سوشل ميڈيا پر جہاں تک ممکن ہے، اپنا تسلط قائم کریں- اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے تمام شعبہ ہائے زندگي ميں فعال کردار ادا کرنے اور مسلمان نوجوانوں کي ہدايت و رہنمائي کو ضروري قرار ديا اور کہا کہ ايران کا عظيم اسلامي انقلاب عين اس زمانے ميں کامياب ہوا جو دين کو محو کرنے کے دور سے معروف ہے اور اس زمانے ميں اسلامي اقدار کا پرچم بلند کيا جب دنيا کے مختلف معاشروں پر غرب زدگي کا ماحول حکمفرما تھا- ڈاکٹر حسن روحاني نے اسي طرح سافٹ ويئر اور ہارڈ ويئر ٹیکنالوجي کے شعبے ميں غيرملکي مصنوعات کے بجائے داخلي پيداوار پر بھروسہ کرنے کي ضرورت پر تاکيد کي-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲