اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ موصل کے مشرقی علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے جمعے کے روز عبدالرزاق زہیر نامی ایک جج کا قتل کردیا۔ صوبے نینوا کے سیکیورٹی ذریعے کا بھی کہنا ہے کہ مشرقی موصل میں کزلیہ کے علاقے میں ایک فوجی ہیڈکوارٹر کے قریب ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ صوبے الانبار میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے فوجی افسروں کی ایک گاڑی کو روک کر پانچ افسروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دوسری جانب عراق کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق صوبے بابل میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں میں تیرہ سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ حلہ اور اسکندریہ میں آپریشن جاری ہے جہاں دہشتگردوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ادھر الرمادی سے دہشتگردوں کا ایک سرغنہ گرفتار کرلیا گیا۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے عراق کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ترکی کے جنگی طیاروں نے عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دہوک اور اربیل کی فضا میں پروازیں کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲