16 مئی 2014 - 12:01
عراق میں دھشتگردوں کے سرغنے غیر ملکی باشندے ہیں

عراق کی پارلیمنٹ میں سیکیورٹی اور ڈیفنس کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ دھشتگردوں کے سرغنہ غیر ملکی باشندے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق عدنان المیاحی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے الانبار کے علاقے فلوجہ میں عراق و شام سے موسوم دھشتگرد گروہ کا ایک بھی سرغنہ عراقی نہیں ہے اور اکثر عرب و ایشیائی باشندے ہیں۔ عراق کی پارلیمنٹ میں سیکیورٹی و ڈیفنس کمیشن کے رکن نے مزید کہا کہ فلوجہ کے علاقے میں عراق کی فوج سے لڑنے والے مسلح افراد بھی غیر عراقی باشندے ہیں اور حالیہ دنوں میں ہلاک ہونے والے دھشتگردوں کی شناخت سے اس امر کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔عدنان المیاحی نے فلوجہ میں عراق کی فوج کی کاروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے قبائل اور عراقی شہریوں کی مدد سے دھشتگردوں کے ٹھکانوں پر کاری ضرب لگائی ہے اور فلوجہ کو دھشتگردوں سے مکمل طور پر خالی کروانے کے لئے آپریشن جاری ہے۔ المیاحی نے کہا کہ فلوجہ اور صوبہ الانبار میں دھشتگردوں شدید قسم کی شکست کا سامنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲