15 مئی 2014 - 10:56
سعودی عرب میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ۵۱۱ ہو گئی

سعودی عرب کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک ميں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 157 ہوگئی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔  فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ اس ملک میں کرونا وائرس میں مبتلا 511 افراد میں سے پانچ دیگر افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہيں اور اب اس مہلک وائرس میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 157 ہوگئی ہے ۔ اس وائرس کا مشاہدہ اردن ، لبنان ، مصر اور حتی امریکہ میں بھی کیا گيا ہے اور یہ وائرس سعودی عرب سے سفر کرنے والوں کے ذریعے منتقل ہوا ہے ۔ ماہرین ابھی تک اس بیماری سے نمٹنے کے لیئے اینٹی وائرل ویکسین دریافت نہیں کر سکے ہیں اور اس بیماری کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲