ابنا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسمہ تعالی
بزرگ عالم دین مرحوم آیت اللہ آقائ حاج سید محمد باقر شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر مرحوم کے محترم خاندان، فرزندوں، دوستوں اور ارادتمندوں کو تعزيت اور تسلیت پیش کرتا ہوں، اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے اور ان کے مجاہد والد مرحوم حضرت آیت اللہ آقائ حاج سید عبد اللہ شیرازی اعلی اللہ مقامہ کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کرتا ہوں۔
سید علی خآمنہ ای
24/ اردیبہشت /1393