اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حسن دانائی فر اور عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ عمار حکیم نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات نیز اس ملک اور خطے کی سیاسی صورتحال کے بارے میں مشاورت کی ہے۔ حسن دانائی فر نے کل عراق کے سابق نائب صدر عادل عبد المہدی کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی توسیع کے راستوں، پارلیمانی انتخابات کے نتائج اور نئی حکومت کی تشکیل کے بارے میں گفتگو کی۔ واضح رہے کہ عراق میں تیس اپریل کو پارلیمانی انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ان انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان پچیس مئی کو کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲