اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے معروف سیاسی ماہر اور تجزیہ کار سلیم صافی نے ایران اور پاکستان کے تعلقات متاثر کرنے کیلئے بڑی طاقتوں کی جاری کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم کا دورۂ ایران، بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے جس سے دونوں ملکوں کی بہت سی غلط فہمیان دور ہوں گی۔انھوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان، مشترکہ تاریخی، دینی، لسانی اور ثقافتی اقدار کے حامل ہیں اور ان دونوں ملکوں کے درمیان تعاون، دو اسلامی ملکوں کے درمیان تعاون کا ایک بہترین نمونہ ثابت ہوسکتا ہے۔ سلیم صافی نے کہا کہ بعض ممالک، ایران اور پاکستان کے تعلقات کو علاقے میں اپنے مفادات کے منافی سمجھتے ہیں اسلئے وہ تہران اور اسلام آباد کے تعلقات کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں تاہم نواز شریف کے دورۂ ایران سے دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر کرنے کی دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲