اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان میں بگرام ایرپورٹ پر طالبان کے راکٹ حملے کے بعد امریکہ کے جنگی طیاروں نے اس ایرپورٹ کے اطراف کے علاقوں پر بمباری کی ہے جس میں ایک عام شہری ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگيا۔ ذرائع کے مطابق طرخیل اوردانیال خیل کے علاقوں پر امریکی جنگی ظیاروں نے یہ حملہ آج کیا جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ افغانستان میں تعینات غیر ملکی فوجیوں نے اس خبر کے بارے میں ابتک اپنے کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔اس سے قبل طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس بات کا دعوی کیا کہ کل رات طالبان نے بگرام ایرپورٹ کو اپنے کئی راکٹوں کا نشانہ بنایا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ آج کابل کے بین الاقوامی ایرپورٹ کو بھی دو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲