11 مئی 2014 - 14:36
ایران پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں خصوصا سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کا خواہاں

اسلامی جمہوریۂ ایران کے نائب صدر اور پاکستانی وزیر اعظم نے مشترکہ سرحدوں پر سیکیورٹی کی برقراری پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  صدر مملکت کی آفیشل ویب سائٹ کی رپورٹ کےمطابق ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے آج تہران میں پاکستانی وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں خاص طور پر سیکیورٹی کے شعبے ميں تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے ۔ ایران کے نائب صدر نےکہا کہ ایران اور پاکستان علاقے اور عالم اسلام کی تبدیلیوں پر اثر انداز ہونے والے دو بااثر ممالک ہيں اور نواز شریف کا دورۂ تہران، دونوں قوموں کے مفادات کی تکمیل کے علاوہ، علاقائی اہداف کے حصول ميں بھی موثر واقع ہوسکتا ہے اور ایران، اپنے دوست اور پڑوسی ملک پاکستان میں امن واستحکام کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔ جھانگیری نے ایران سے پاکستان گیس پائپ لائن کی منتقلی کو دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی علامت سے تعبیر کیا اور کہا کہ اس وقت گيس پائپ لائن،  پاکستان کی سرحد کے قریب پہنچ گئی ہے اور جوسرمایہ کاری انجام پائی ہے اس کے مطابق ایران کو یہ توقع ہے کہ پاکستان بھی اس سلسلے میں دستخط شدہ معاہدوں پر عمل کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲