ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے دفاعی امور کے نائب سربراہ جنرل سید مسعود جزائری نے امریکہ کی منہ زوری کے خاتمہ کے لئے چین اور روس کے کردار کو مؤثر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک عالمی مدیریت کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ جنرل سید مسعود نے شام کی جنگ میں دہشت گردوں کی شکست اور ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شامی عوام اور حکومت نے ملکر دہشت گردوں کو شکست سے دوچار کیا اور واضح ہے کہ غیر ملکی کرائے کے دہشت گرد دوسرے ممالک میں جم کر نہیں لڑ سکتے۔ انھوں نے کہا کہ رجعت پسند عربوں، یورپ ، امریکہ اور اسرائیل نے ملکر شامی عوام اور حکومت پر دہشت گردوں کی جنگ کو مسلط کیا انھوں نے کہا کہ اب ان ممالک کی آنکھ کھلی ہے جو سلفی وہابی دہشت گردوں کو شام میں بھیجتے تھے اور وہ سمجھ گئے ہیں کہ سرانجام یہ دہشت گرد واپس آکر اپنے ممالک کے لئے بھی خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ جنرل جزآئری نے کہا کہ شام میں سلفی وہابی دہشت گردوں اور ان کے حامی ممالک کی شکست یقینی ہے اور اس جنگ میں شامی عوام اور حکومت کو فتح نصیب ہوگی۔
جنرل جزائری نے کہا کہ امریکہ کو اس وقت عراق، شام، افغانستان اور یوکرائن میں بہت بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے اور امریکہ نہ صرف خود مشکلات سے دوچار ہے بلکہ اس نے اپنے اتحادیوں کو بھی ناقابل تلافی نقصان پنہچایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ہیں اور امریکہ کی عالمی منہ زوری کے خاتمہ کے لئے روس و چین کا کردار اہم ثابت ہوسکتا ہے۔ جنرل سید مسعود جزائری نے کہا کہ اسلامی ممالک کے پاس بہترین وسائل اور خداداد صلاحیتیں موجود ہیں اور وہ باہمی اتحاد کے ساتھ عالمی مدیریت کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔
.......
/169