11 مئی 2014 - 08:33
ایران اور پاکستان کے تعلقات میں مزید استحکام

معروف پاکستانی تجزیہ نگار پروفیسر شمیم اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے دورۂ تہران سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

ابنا: عالمی امور کے معروف پاکستانی تجزیہ نگار پروفیسر شمیم اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے دورۂ تہران سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ انھوں نے آج ریڈیو تہران سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف کے اس دورے میں کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے جن سے ایران اور پاکستان کے سیاسی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ پروفیسر شمیم اختر نے کہا کہ ایران نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اسلئے پاکستان کو چاہیئے کہ توانائی کی مشکل پر قابو پانے کیلئے گیس پائپ لائن کے، اس پروجیکٹ پر عمل کرے کہ جس پر پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری دستخط کرچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گیس پائپ لائن کے اس پروجیکٹ پر عمل کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکہ و سعودی عرب ہیں۔

.......

/169