10 مئی 2014 - 11:52
نواز شریف 11 مئی کو تہران کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ ایران کا مقصد باہمی تعاون اور تعلقات میں فروغ لانا ہے۔

ابنا: پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ ایران کا مقصد باہمی تعاون اور تعلقات میں فروغ لانا ہے۔ تسنیم اسلم نے گذشتہ شام اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ تہران کا مقصد باہمی تعاون میں توسیع لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ اسلام آباد کے لئے نہایت ہی تعمیری رہے گا۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے دورہ تہران میں ایرانی حکام کے ساتھ باہمی اقتصادی تعاون اور مشترکہ مفادات کے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان گيس پائپ لائن اب بھی ایجنڈے پر ہے اور اس مسئلے پر بھی ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ قوی امکان پایا جاتا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف گيارہ اور بارہ مئي کو تہران کا دورہ کریں۔

.......

/169