ابنا: ایران کے وزیر پٹرولیم بيژن نامدار زنگنہ نے جمعرات کو تہران میں تیل، گیس ، ریفائنگ اور پیٹروکیمیکل کی انیسویں بین الاقوامی نمائش کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران نے جتنی مقدار میں بازار میں تیل کی فراہمی کی ہے اتنی ہی اس کے تیل کی برآمدات کی مقدار ہے .
بيژن زنگنہ نے مزید کہا کہ ایران خام تیل کی مقدار کے بارے میں کہیں سے مقرر کسی طرح کی تعداد یا مقدار کو قبول نہیں کرے گا .
انہوں نے کہا کہ ایران خود اپنے تیل کی برآمدات کی مقدار کا تعین کرے گا .
واضح رہے منگل کو ایران کے وزیر پٹرولیم نے کہا تھا کہ تہران مغرب کی طرف سے پابندی کے باوجود خام تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے اپنے منصوبے کو سختی سے آگے بڑھا رہا ہے .
انہوں نے بتایا کہ اگلے چار سالوں میں روزانہ دس لاکھ بیرل خام تیل کی پیداوار بڑھانے کی منصوبہ بندی کے لئے ابتدائی قدم اٹھائے جا چکے ہیں .
.......
/169