8 مئی 2014 - 19:23
اہل بیت(ع) فنی ثقافتی فیسٹیول کے پہلے مرحلے میں موصولہ تخلیقات کی تفصیل

پیغمبر اعظم(ص) انعامی مقابلے میں تخلیقات بھیجنے کی مدت ختم ہونے پر فیسٹیول سے مربوطہ ادارے نے موصولہ تخلیقات کی نہائی فہرست جاری کر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پیغمبر اعظم(ص) انعامی مقابلے میں تخلیقات بھیجنے کی مدت ختم ہونے پر فیسٹیول سے مربوطہ ادارے نے موصولہ تخلیقات کی نہائی فہرست جاری کر دی ہے۔
اہل بیت(ع) فنی ثقافتی فیسٹیول کے پہلے مرحلے میں ’’پیغمبر اعظم(ص) انعامی مقابلے‘‘ کے عنوان سے موصولہ تخلیقات کی تعداد مجموعی طور پر 894 ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ دانشمندوں اور فن کاروں نے پورے ذوق و شوق کے ساتھ اس فیسٹیول کا استقبال کیا ہے۔
موصولہ تخلیقات کی تفصیلات یوں ہے: 255 ویڈیو کلیپ، 177 ڈاکومینٹری فلمیں، 69 انیمیشنز، 358فلم نامے اور 35 انگلش میں تالیفات۔
اسی طرح مذکورہ تخلیقات میں سے تقریبا 60 تخلیقات غیر ملکی فن کاروں اور مولفین سے متعلق ہیں۔

مزید تفصیلات جاننے کے لیے اس ایڈریس پر رجوع کر سکتے ہیں: islamicartz.com/festival

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲