8 مئی 2014 - 11:11
تہران ریاض تعلقات میں ایران کو ثالثی کی ضرورت نہیں

تہران اور ریاض کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے پاکستان کی ثالثی کی ضرورت نہيں ہے.

ابنا: اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق سفیر محمد ابراہیم طاہریان نے کہا ہے کہ تہران اور ریاض کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے پاکستان کی ثالثی کی ضرورت نہيں ہے۔محمد ابراہیم طاہریان نے، جو ایک تجزیہ کار بھی ہیں، بدہ کو تہران میں پاکستان سعودی عرب سیاسی سیکورٹی تعاون پر ایک نظر کے زیرعنوان منعقدہ اجلاس میں کہا کہ پاکستانی رائے عامہ کو ایران کے ساتھ اس ملک کے تعلقات متاثر ہو نے میں کچہ زيادہ دلچسپی نہيں ہے۔طاہریان نے سعودی عرب میں پاکستانی وزیراعظم کی دس سالہ موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس موجودگی کے باعث پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کا اچھا ہونا فطری امر ہے۔مشرق وسطی میں سیاسی امور کے ماہر محمد علی مہتدی نے بھی کہا کہ پاکستان، ایران اور سعودی عرب کے درمیان رقابت میں اپنی سرحدوں سے عبور نہيں کرسکتا کیونکہ ایک سو نوے ملین پاکستانیوں میں ساٹھ ملین شیعہ ہيں جو اس ملک کی آبادی کا تقریبا تیس فیصد ہیں۔

.......

/169