7 مئی 2014 - 12:38
ایران بحریہ نے اسپیڈ بوٹس کے لئے مخصوص مواصلاتی وسائل اور راڈار سسٹم حاصل کرلئے

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ سپاہ کی بحریہ نے اسپیڈ بوٹس کے لئے مخصوص مواصلاتی وسائل اور راڈار سسٹم حاصل کرلئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران کی بحریہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ سپاہ کی بحریہ نے اسپیڈ بوٹس کے لئے مخصوص مواصلاتی وسائل اور راڈار سسٹم حاصل کرلئے ہیں۔ ایڈمیرل مجید زمانی قلعہ نے آج اسپیڈ بوٹس کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب میں اسپیڈ بوٹس کے شعبے میں سپاہ پاسداران کی توانائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران نے تیز رفتار بوٹس اور جہاز، نیز طوفانی سمندر میں کام کرنے والے جہاز حاصل کرلئے ہیں جن میں پیشرفتہ انجن استعمال ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بوٹس اور جہازوں پر نانو کوٹنگ کی ٹکنالوجی بھی ہمارے  پاس ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مغرب کی غیر انسانی پابندیوں کے باوجود اپنے جوان سائنس دانوں کی مدد سے دفاعی صنعتوں میں حیرت انگيز ترقی کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲