اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق "بوکو حرام" گروہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام ملک کے شمال مشرقی صوبے "بونوی" میں دو سو سے زیادہ طالبات کو اغواء کیئے جانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ان لڑکیوں کو فروخت کررہے ہیں۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ اغواء ہونے والی طالبات کے اہل خانہ نے ان طالبات کی رہائی میں نائیجیریا کی حکومت کی کوتاہی پر شدید تنقید کرتے ہوئے، نائیجیریا کی حکومت کو نااہل اور جھوٹی حکومت قرار دیا اور الزام لگایا کہ حکومت نے اس موضوع کو سنجیدگي سے نہیں لیا ہے۔ نائیجیریا میں اس حوالے سے پیدا ہونے والے بحران کے ساتھ ہی ملک کے صدر "گود لاک جاناتان" بھی سرکاری ٹی وی پر ظاہر ہوئے اور اغواء ہونے والی طالبات کی رہائی میں حکومت کی ناتوانی کا اعتراف کرتے ہوئے، اغواء ہونے والی طالبات کے اہل خانہ سے مکمل تعاون کیئے جانے کا وعدہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲