اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین کےشہر طوز خرماتو میں آج ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں تین عراقی ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوئے۔ دوسری جانب عراقی سیکورٹی فورسیز کے ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ عراق کی سیکیورٹی فورسیز نے مغربی صوبے الانبار کے شہر فلوجہ میں داعش دہشتگرد گروہ کے بیس افراد کو ہلاک اور تین دیگر کو گرفتار کرلیا۔ الانبار کی نجات کونسل کے چیئرمین حمید الحائص نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کے افراد، لوگوں کو اپنے گروہ میں شامل کرنے کیلئے ان پر دباؤ ڈالنے کیلئے ان کی عورتوں کو اغوا کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲