ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی کے درمیان شام کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔ فریقین کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی اس گفتگو میں شام کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور بحران شام کی ایک مناسب راہ کی حیثیت سے سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی گئي۔ اس گفتگو میں ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے بحران شام کے سیاسی حل سے متعلق اخضرابراہیمی کی کوششوں کو سراہا اور اس سلسلے میں انجام پانے والی کوششوں کی اہمیت پر تاکید کی۔قابل ذکر ہے کہ بعض مغربی اور اسی طرح علاقے کے عرب ملکوں کے برخلاف اسلامی جمہوریہ ایران، بحران شام کو سیاسی طریقوں سے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتا رہا ہے۔
.......
/169