اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصری خبر رساں ایجنسی الیوم السابع کی رپورٹ کے مطابق مصر کے معزول صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمين کے 14 ارکان پر ایوان صدر کے سامنے مظاہرین کے قتل کے الزام میں گذشتہ روز کارروائی شروع ہوگئی .محمد مرسی اور اخوان المسلمين کے دیگر رہنماؤں پر پانچ دسمبر 2013 کو ایوان صدر کے سامنے جمع ہونے والے مظاہرین کے خلاف تشدد اور قتل کا الزام عائد ہے ۔اس جھڑپ میں دسیوں مظاہرین ہلاک تھے جس میں ایک صحافی بھی شامل تھا .
مرسی پر غیر ملکیوں کے لئے جاسوسی اور جیل سے فرار ہونے کا بھی الزام ہے جس کے لئے ان پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے . مصر کے اٹارنی جنرل نے اس کارروائی کے لئے مرسی کو سخت سے سخت سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے .مقدمہ کی یہ کارروائی ایسے حالات میں شروع ہوئی ہے کہ حالیہ مہینوں میں محمد مرسی کے حامی اور اخوان المسلمين کے کارکن ملک کے مختلف علاقوں میں حکومت مخالف مظاہرے کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲