اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ ترکی کے اخبارات نے اپنی گذشتہ روز کی اشاعت میں ان خبروں کو جلی سرخیوں سے شائع کیا ہے کہ ترکی کی انصاف و ترقی پارٹی نے شام میں حکومت مخالف دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کئے ہیں۔ ترکی کے زرائع ابلاغ کے مطابق ان ہتھیاروں میں بمب، سرنگیں، دھماکہ خیز مواد، مختلف نوعیت کی گولیوں سمیت دوسرا جنگی ساز و سامان شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال بھیجے جانے والے سامان کی مالیت ترپن ہزار ڈالر جبکہ رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں بھیجے جانے والے فوجی ساز و سامان کی قیمت ایک لاکھ پندرہ ہزار ڈالر ہے۔ ترکی کے محکمہ شماریات کے ان اعداد و شمار کے سامنے آنے کے بعد ترکی کی حکومت کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہو گیا ہے کہ وہ شام میں لڑنے والے باغیوں کی فوجی مدد نہیں کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ ترکی، سعودی عرب اور قطر شام میں سر گرم عمل حکومت مخالف باغیوں کی فوجی، مالی اور لاجسٹک مدد کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲