کراچی…کراچی کے علاقے نیوکراچی میں فائرنگ سے 4افرادزخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق نیوکراچی میں بسم اللہ ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کراچی کے علاقے تین ہٹی اور زمان ٹاون سے 2 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے تین ہٹی اور زمان ٹاون سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق تین ہٹی پل کے قریب قائم دھوبی گھاٹ سے ایک شخص کی لاش ملی،مقتول کو کسی اور مقام پر قتل کرنے کے بعد لاش کو یہاں لاکر پھینکا گیا،اس کے علاوہ کورنگی کے علاقے زمان ٹاون سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔
.......
/169