3 مئی 2014 - 16:55
بعلبک کے دھشتگرد ٹولے کا حزب اللہ کے ساتھ جنگ کا اعلان

لبنان کے شہر بعلبک کے دھشتگرد ٹولے ’’ احرار السنۃ‘‘ نے لبنان کے مشرق میں واقع شیعہ نشین علاقے ’’جرود بریتال‘‘ میں اپنی دھشتگردانہ کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے شہر بعلبک کے دھشتگرد ٹولے ’’ احرار السنۃ‘‘ نے لبنان کے مشرق میں واقع شیعہ نشین علاقے ’’جرود بریتال‘‘ میں اپنی دھشتگردانہ کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے آج عصر کے وقت یہ خبر دی ہے کہ لبنان کے مشرق اور شام کی سرحد پر واقع علاقے ’’اجر الحرف‘‘ میں دھشتگردوں نے اپنی کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔
اسی دوران بعلبک کے دھشتگرد ٹولے’’ احرار السنۃ ‘‘ نے ٹویٹر پر اس بات کا اعلان کیا ہے کہ اس نے ’’جرود بریتال‘‘ کے علاقے میں حزب اللہ کے خلاف اپنی مسلحانہ کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
احرار السنہ نے ٹویٹر پر ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ یہ گروہ اس وقت تک حزب اللہ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے گا جب تک شیعہ نشین علاقے ’’بریتال‘‘ سے شیعوں کو ختم کر کے وہاں پر پرچم اسلام کو بلند نہ کر لے!۔
اس گروہ نے اس بیان میں حزب اللہ کے ساتھ اپنی جنگ کو نامحدود قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ زمان و مکان میں محدود نہیں ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲