3 مئی 2014 - 15:33
اراک کے بھاری پانی کا ری ایکٹر بند نہیں ہوگا، صالحی

ایران کی جوہری توانائی کی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اراک کے بھاری پانی کا ری ایکٹر، اپنا کام جاری رکھے گا۔

ابنا: جناب علی اکبر صالحی نے امریکی پارلیمنٹ کے خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ کے اس بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا حتمی مقصد، ایران کے بیلسٹک میزائیلوں کا پروگرام حذف کرنا ہے، کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس مسئلے کو مسترد کیا ہے۔
بہروز کمالوندی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ان مذاکرات میں ایران کے ایٹمی حقوق پر تاکید کی گئي ہے اور ہمیں ان کے نتائج کا انتظار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک کوئي ایٹمی مرکز بند نہیں ہوا ہے اور کسی بھی سنٹری فیوج مشین کو بند نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے ان رپورٹوں کو مسترد کیا کہ اراک ہیوی واٹر ری ایکٹر کو ہلکے پانی کے ری ایکٹر میں تبدیل کردیا جائے گا، کہا کہ ایران نے اراک ہیوی واٹر پلانٹ میں کسی طرح کی تبدیلی قبول نہیں کی ہے اورایران اپنے حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگا۔

.......

/169