29 اپریل 2014 - 12:08
افغانستان، تین پولیس اہلکاروں کی ہلاکت

افغانستان میں طالبان گروہ نے متعدد پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ صوبے وردک میں سیدآباد کے علاقے عزیز کلا میں گاڑی کے راستے میں کئے جانے والے ایک بم دھماکے میں تین افغان پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ افغانستان کی پولیس نے طالبان گروہ کے اس دعوے کے بارے میں ابتک اپنے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

.......

/169