28 اپریل 2014 - 16:49
در اندازی کا خوف، شام کی سرحد کے ساتھ دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ

ترکی نے شام سے دھشتگردوں کی اپنے ملک میں در اندازی کے خوف سے، شام کی سرحد کے ساتھ حائل دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابنا: ترکی سے شائع ہونے والے اخبار "حریت" کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ بارہ سو میٹر لمبی اور تین میٹر اونچی دیوار صوبے "ھاتای" کی شام کے ساتھ ملحقہ سرحد پر تعمیر کی جائے گی۔ ترکی کی حکومت نے اس سے قبل بھی سرحدی شہر "اتمہ" میں اسی قسم کی دیوار تعمیر کی تھی۔ سیاسی و دفاعی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ ترکی نے بارہا شام سے دھشتگردوں کی واپسی کی بابت خبردار کیا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی ان ممالک میں شامل ہے کہ جہاں سے دھشتگرد شام کی سرزمین میں داخل ہوا کرتے تھے اور شام میں سرگرم دھشتگردوں کو لاجیسٹک امداد پہنچانے میں ترکی کا اہم کردار رہا ہے۔

.......

/169