اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے دفاعی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ پہلی بار اس ملک کے اینٹی بیلسٹک میزائیل سسٹم کا کامیابی سے تجربہ کیا گيا۔ اس تجربے میں ایک گائیڈڈ میزائیل نے زمین کی سطح سے 120 سے 140 کیلو میٹر کی بلندی پر اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ ہندوستان کے میزائلی تجربات کے سربراہ نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ ہندوستان نے ایک میزائل کا فضا میں کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اب تک ہندوستان کی دفاعی صنعت کی جانب سے، سات گائیڈڈ میزائیلوں کے تجربات میں سے چھے کامیاب تجربات کئے جا چکے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲