ابنا: عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے عراقی پارلیمانی انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی عوام کا ہر ووٹ ،دہشت گردوں اور عراق کے دشمنوں کے سینے میں تیر ثابت ہوگا۔عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراقی عوام انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیں گے۔ انھوں نے کہا کہ عراق میں انتخابات پہلے بھی صاف و شفاف منعقد ہوئے ہیں اور اب بھی صاف و شفاف منعقد ہوں گے اور رعاقی عوام کا ہر ووٹ سلفی وہابی دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے سینے میں تیرکا کام کرےگا۔
.......
/169