23 اپریل 2014 - 15:07
خلیج فارس میں دوسرے ممالک کے بحری بیڑوں پر سپاہ پاسداران کی نظر

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر علی رزمجو نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران، خلیج فارس میں دوسرے ممالک کے بحری بیڑوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ابنا: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر علی رزمجو نے  کہا ہے کہ سپاہ پاسداران، خلیج فارس میں دوسرے ممالک کے بحری بیڑوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ علی رزمجو نے مزید کہا کہ خلیج فارس میں انجام دیۓ جانے والے تمام اقدامات پر سپاہ پاسداران کی بحریہ کی نظر ہے اور سپاہ پاسداران، اپنے بحری گشت کے دوران اپنی طاقت کا مظاہرہ  اور اس کو ثابت بھی کر چکی ہے۔
علی رزمجو نے اسلامی انقلاب کے مقاصد، اسلامی نظام اور اس کے ثمرات کی حفاظت کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تشکیل کا فلسفہ قرار دیا اور کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی رح  اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے فرمان پر عمل کر کے اس سلسلے میں جو خدمت انجام دی ہے وہ اس کا ایک درخشاں کارنامہ ہے۔

.......

/169

لیبلز