ابنا: نیویارک ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق ایک سو پچاس امریکی فوجی تقریبا دو ہفتوں تک چلنے والی اس فوجی مشق میں حصہ لیں گے .
امریکہ کا یہ منصوبہ مشرقی یورپ میں نیٹو کے اس وسیع منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت نیٹو اس علاقے میں اپنی موجودگی بڑھانا چاہتا ہے .
یوکرین کے بڑھتے بحران کے درمیان گزشتہ دو ماہ سے امریکہ نے مشرقی یورپ میں اپنی موجودگی بڑھا دی ہے . امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے جمعرات کو کہا تھا کہ امریکہ بلیک سی میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کرتا جائے گا .
واضح رہے کہ روس نے نيٹو کي توسيع کو اپنے لئے سنگين خطرہ قرار ديا ہے۔
روسي صدر کے ترجمان دميتري پسکوف نے کہا ہے کہ نيٹو کي توسيع سے يورپ کا پورا سيکورٹي نظام متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ نيٹو ايک فوجي تنظيم ہے اور اس کي توسيع کي صورت ميں روس کو اپنی قومي سلامتي کے لئے مناسب اقدامات کرنے ہوں گے ۔
.......
/169