19 اپریل 2014 - 11:10
انسانی حقوق کے بارے میں برطانوی رپورٹ پر پاکستان کی تنقید

پاکستان کی وزارت خارجہ نے اپنے ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں برطانوی رپورٹ پر شدید تنقید کی ہے۔

ابنا: پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ایک پریس کانفرنس میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اسلام آباد، پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہے تاہم یہ ایک عالمی مسئلہ ہے جو صرف پاکستان تک محدود نہیں ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے برطانیہ کا نام لئے بغیر کہا کہ انسانی حقوق سے متعلق پاکستان پر تنقید کرنے والوں کو چاہیئے کہ پہلے اپنے یہاں انسانی حقوق کی صورت حال بہتر بنائیں پھر دیگر ملکوں کو نشانہ بنائیں۔واضح رہے کہ برطانیہ کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر، یہ کہتے ہوئے تنقید کی گئي ہے کہ پاکستان میں میں انسانی حقوق کا مسئلہ عالمی سطح پر تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔ انسانی حقوق سے متعلق پاکستان پر یہ تنقید، ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف، آئندہ ہفتے برطانیہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔

.......

/169