19 اپریل 2014 - 10:43
جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے کیمپ پر حملہ، سلامتی کونسل کا ردعمل

اقوام متدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے اس کیمپ پر ہونے والے حملے کو جنگی جرم سے تعبیر کرتے ہوئے شدید مذمت کی ہے کہ جہاں پناہ گزین رہائش پذیر تھے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی نے ایک بیان میں جنوبی سوڈان میں پیش آنے والے اس واقعے پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جنوبی سوڈان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام  کیلئے موثر اقدامات عمل میں لائے۔سلامتی کونسل کے بیان میں جنوبی سوڈان کی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا گيا ہے کہ وہ اس سلسلے میں مکمل تحقیقات، اور ذمہ دار افراد کو سخت سزائیں دے۔اس حملے کے بعد جنوبی سوڈان کی حکومت نے بھی اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے اس مرکز کی مکمل حفاظت کی جائے گی اور اس کیلئے فوج کے افراد کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اعلان کیا گيا ہے کہ اس حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت کم از کم اٹّھاون افراد ہلاک اور سو سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

مشرقی سوڈان میں اقوام متحدہ کے بیس پردہشتگردوں کے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 58 افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 300 سے زائد دہشتگردوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے پناہ گزینوں کے لیے قائم بیس پرجدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 58 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں اور ہلاک ہونے والے میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
سوڈان میں اقوام متحدہ کے نمائندہ ڈوبی لینزر کے مطابق حملے کے وقت بیس میں تقریباً 5 ہزار پناہ گزین موجود تھے جب کہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 10 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ حملے کے بعد سوڈان میں قائم اقوام متحدہ کی تمام بیسز کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

.......

/169

لیبلز