اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے ام الفحم میں آج علی الصبح صہیونیوں کے بعض افراطی عناصر نے اس علاقے کی مسجد کے دروزے کو آگ لگا کر مسجد کی دیواروں پر نسل پرستی پر مبنی توہین آمیز کلمات لکھے۔
یہ مسجد جو ام الفحم کے علاقے الشباب میں واقع ہے اس پر حملے کے بعد دیواروں پر اس طرح کے کلمات لکھے ہوئے پائے گئے’’ اے عربو اس علاقے کو چھوڑ دو‘‘۔
اس مسجد کے امام جماعت نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا: یہ واقعہ صبح کے ساڑھے چار بجے رونما ہوا ہے اور خوش قسمتی سے ساری مسجد کو جلنے سے بچا لیا گیا۔
واضح رہے کہ صہیونی عناصر سالھا سال سے فلسطین کے مظلوم عوام پر جارحیت کرتے آ رہے ہیں لیکن اسرائیلی حکومت نے تاھم کسی مجرم کو سزا نہیں دی۔













۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲