اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق اور شام میں اسلامی حکومت’’ داعش‘‘ کے نام سے موسوم دھشتگرد ٹولے نے اپنے جنگجووں کو غزہ پٹی پر بھیجنے کی خبر دی ہے۔
اس تکفیری ٹولے نے سوشل نٹ ورک ٹویٹر پر غزہ پٹی میں موجود داعش کے عناصر کی تصویریں شائع کر کے یہ خبر دی ہے کہ اس نے غزہ پٹی پر اسرائیل سے لڑنے کے لیے اپنے جنگجووں کو بھیج دیا ہے۔
داعش نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی پر لڑنے والے ٹولے کا نام ’’شیخ ابوالنور المقدسی‘‘ ہے۔
واضح رہے کہ عبد اللطیف موسی المعروف ابوالنور المقدسی ایک تکفیری مبلغ تھا جو ’’جند انصار اللہ‘‘ کا سرغنہ تھا اور تحریک حماس نے ۲۰۰۹ میں اس کے گھر کو ویران کر کے اسے ہلاک کر دیا تھا۔




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲